Monday, October 3, 2022

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ، نیب نے مزید دستاویزات مانگ لیں

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ، نیب نے مزید دستاویزات مانگ لیں
اسلام آباد (92 نیوز)  نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی  وزارت داخلہ کی درخواست پر نیب نے  جواب دے دیا، نیب نے مزید دستاویزات طلب کر لیں ۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق نیب نے اپنے خط میں قانونی رائے کے لیے کیس وزارت قانون کو بھیجنے کا کہا ہے، نیب کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ نواز شریف نیب کے مقدمات میں سزایافتہ ہیں جبکہ وہ ایک کیس میں جسمانی ریمانڈ پر بھی ہیں۔ نیب نے کہا کہ  انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضمانت کی مخالف نہیں کی ، نوازشریف کیلئے مشروط ضمانت کی حمایت کی گئی ہے۔ نیب نے نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ مانگی ہے۔ نواز شریف کی صحت بدستور تویشناک ہے ، پلیٹ لیٹس میں کمی بیرون ملک روانگی میں آڑے آنے لگی ، شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز اور ذاتی معالج نے مسئلے کے حل کے لئے سر جوڑ لئے ۔