Sunday, October 2, 2022

نواز شریف کا نام آج ای سی ایل سے نکل جائیگا، گورنر پنجاب

نواز شریف کا نام آج ای سی ایل سے نکل جائیگا، گورنر پنجاب

لاہور (92 نیوز) نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ نواز شریف کا نام آج ای  سی ایل سے نکل جائیگا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ  ملک سے انتہا پسندی کو ختم کریں گے ، نواز شریف کی صحت بارے فکر مند ہیں ، دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں صحت یابی عطا فرمائے ، ان کی صحت کو سیاست میں نہیں لانا چاہتے ،  انہیں بہتر طبی سہولتیں فراہم کی  گئی  ہیں ۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز پینل نے  نواز شریف کے بیرون ملک علاج کو تجویز کیا ہے  ،حکومت کا واضح موقف ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو انہیں بیرون ملک بھجوا دیں ،  ذاتی طور پر اداروں سے رابطہ کیا ہے  ، ان کا نام آج ای سی ایل سے نکل جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں آنے سے قبل جو وعدے کئے تھے انہیں وفا کیا جائیگا، دھرنا دینا ملکی مفاد میں نہیں ، ہماری ساری توجہ  اس وقت کشمیر پر ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کسی سیاسی جماعت نے کوئی فائدہ یا نقصان نہیں اٹھایا ہے ۔