Sunday, October 2, 2022

نواز شریف کا فوری وطن واپسی کا اعلان مگر کوئی تاریخ نہیں دی

نواز شریف کا فوری وطن واپسی کا اعلان مگر کوئی تاریخ نہیں دی
لندن (92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے  وطن واپسی کا اعلان کر دیا تاہم حتمی تاریخ نہیں دی ۔ کہتے ہیں کہ اہلیہ کے ہوش میں آتے ہی مریم نواز کے ساتھ واپس وطن روانہ ہو جائیں گے۔ نواز شریف نے اس سے پہلے بھی واپسی کا اعلان کیا مگر تاریخ نہیں دی۔ نواز شریف نے واضح کہا کہ کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ اگر ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ اب بھی کرپشن پر سزا نہیں دی گئی۔ صرف یہی نہیں نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات ن لیگ ہی جیتے گی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ کسی عہدے پر نہیں رہیں تو پھر مقدمہ کس چیز کا بنایا گیا۔ان کا جرم صرف نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزائیں اُن کا رستہ نہیں روک سکتیں ۔