Friday, September 30, 2022

نواز شریف کا ساتھ دینا کرپشن کا تحفظ ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

نواز شریف کا ساتھ دینا کرپشن کا تحفظ ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

گڑھی خدا بخش (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے چئیرمین جوش میں آ گئے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عوامی حقوق چھیننے والی بڑی سے بڑی قوت کے خلاف جا سکتا ہوں۔ نواز شریف کا ساتھ دینا کرپشن کا تحفظ ہو گا۔
گڑھی خدا بخش میں اینکر پرسنز سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی سیاست کسی کے خلاف نہیں۔ نواز شریف کا ساتھ کیسے دوں، وہ دھوکہ دیکر چلے جاتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کا ساتھ دینے کا مطلب کرپشن کو تحفظ دینا ہو گا جبکہ عمران خان کو وزیر اعظم بننے کی فکر ہے ملک سے سروکارنہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے ترقی پسند نظریے پر قائم ہیں۔ نہ کبھی ہٹے اور نہ ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رضا ربانی پی پی کا اثاثہ ہیں۔ ان سے لا تعلقی نہیں کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو تو پانی کے ایشو پر بلا لیا گیا لیکن پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو سانحہ ماڈل ٹاون پر بھی طلب نہیں کیا گیا۔