Saturday, July 27, 2024

نواز شریف کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ ، ٹی اوآرز کمیٹی کے معاملہ پرتبادلہ خیال

نواز شریف کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ ، ٹی اوآرز کمیٹی کے معاملہ پرتبادلہ خیال
August 5, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ٹیلیفون کیا کہتے ہیں ملک کو مضبوط کرنے کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن اداروں کی مضبوطی کےلئے ملکر کام کرتی رہیگی دونوں رہنماﺅں نے ٹی او آرز کمیٹی کے معاملہ پر بھی بات چیت کی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف اور خورشید شاہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر سے ان کی اہلیہ کی خیریت بھی دریافت کی  دوسری جانب وزیراعظم سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی۔ نیشنل پارٹی کے صدر، وفاقی وزیر پورٹ اینڈشپنگ سینیٹر میر حاصل بزنجواور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاﺅ سے ملاقاتیں کیں ملاقاتوں میں ملکی سیاسی اور بلوچستان خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ محمود خان اچکزئی اور میرحاصل بزنجو سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے صوبے میں ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جائیگا عوام نے ہم پر اعتماد کیا ترقی کے ایجنڈے کو مکمل کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگی بلوچستان میں ترقی و خوشحالی آئےگی اقتصادی راہداری میں توانائی کے منصوبے مکمل ہونے سے بجلی بحران کا خاتمہ ہوگا۔ ملک کواندھیروں سے نکالنے کےلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گےمیر حاصل بزنجونے وزیراعظم کو اپنی وزارت پورٹ اینڈ شپنگ پربریفنگ بھی دی۔