Friday, September 30, 2022

نواز شریف کا بھرپور خیال رکھیں گے ، عثمان بزدار کی عدالت کو یقین دہانی

نواز شریف کا بھرپور خیال رکھیں گے ، عثمان بزدار کی عدالت کو یقین دہانی
اسلام آباد ( 92 نیوز)  اسلام آباد ہائیکورٹ میں  نواز شریف  کی سزا معطلی اور ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جاری ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے عدالت کو یقین دلا دیا کہ نواز شریف کا بھرپور خیال رکھیں گے ۔ ہفتہ26 نومبر کو  نواز شریف کی عبوری ضمانت  کی درخواست کی سماعت کے دوران  عدالت نے  وزیر اعلیٰ پنجاب کو آج کی سماعت میں  ذاتی  حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا جس پر عثمان بزدار ذاتی حیثیت میں عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ  نواز شریف کا بھرپور خیال رکھیں گے ، اصلاحات کے ذریعے جیلوں کا نظام ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ دوران سماعت  نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ اسپتال میں ہونے کے باوجود نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے  ٹھیک سے تشخیص نہیں ہو رہی ۔