Thursday, July 25, 2024

نواز شریف کا آزاد کشمیر میں جلسہ ،بھارت کیخلاف ایک لفظ نہ بولا

نواز شریف کا آزاد کشمیر میں جلسہ ،بھارت کیخلاف ایک لفظ نہ بولا
February 5, 2018

مظفر آباد ( 92 نیوز ) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے جبکہ نواز شریف کا اپنا ہی راگ ہے ۔

 ن لیگ نے مظفر آباد میں جلسہ کیا  جس میں سابق وزیراعظم نااہلی کا دکھ سناتے رہےاور تنقید کے نشترچلاتے رہے  ،  بولے بیٹے سےتنخواہ نہ لینے پر چھٹی کرادی گئی ہے ، بڑے بڑے پروگرام تھے سب پر پانی پھر گیا ۔

نواز شریف نے کہا کہ عوام ہی بتائیں اب نوازشریف کیا کرے؟، ووٹ کو عزت نہ دی گئی تو پاکستان آگے نہیں بڑھے گا ۔ سابق وزیراعظم یوم یکجہتی کشمیر پر بھی بھارتی مظالم کیخلاف ایک لفظ بھی نہ بولے۔