Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف پر دس روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی ، مریم نواز

نواز شریف پر دس روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی ، مریم نواز
March 8, 2018

فیصل آباد( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے فیصل آباد میں سوشل ورکرز کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  نواز شریف پر دس روپے کی کرپشن بھی ثابت نہ ہوئی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا مگر بغض پھر بھی نہ ختم ہوا۔

مریم نواز نے پھر عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتقامی فیصلے کرنیوالوں کی کوئی عزت نہیں کرے گا، دو سال میں کچھ نہیں ملا،دو ماہ میں کیا ملے گا؟ن۔ شان چھن جانے کے باوجود ن لیگ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری۔

دوسری جانب مریم نواز کی تقریر سے اکتا کر کارکن تقریرپوری سنے بغیر ہی واپس جانے لگے ، مریم نواز نے فیصل آباد کے سوشل میڈیا کنونشن میں حسب سابق  لمبی چوڑی تقریری میں عدلیہ پر تنقید اور عمران  خان پر نکتہ چینی کی جس سے کارکن اکتا گئے اور تقریر کے درمیان میں ہی  اٹھ کر واپس چل پڑے ۔

دوسری جانب فیصل آباد میں ن لیگ کا میڈیا کنونشن  شہریوں کیلئے زحمت بن گیا۔کنونشن کی سکیورٹی کے باعث نظام تعلیم ٹھپ ہوکر رہ گیا ۔ انتظامیہ نے اسکول کے بعد گورنمنٹ کالج بھی بند کردیا ۔

کنونشن کیلئے سرکاری وسائل کا بےدریغ استعمال کیا گیا ، انتظامیہ نے کنٹینرز اورگاڑیاں کھڑی کرکے سڑکیں بند کردیں۔

مرکزی شاہرائیں بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔