Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے تین ملزموں کیخلاف تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں مقدمہ درج

نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے تین ملزموں کیخلاف تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں مقدمہ درج
March 12, 2018

لاہور (92 نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف پرجوتا پھینکنے والے ملزمان کے خلاف تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
مقدمے کے بعد ملزموں کو کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ زرتاشہ بگٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے تینوں ملزموں کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
پیشی کے وقت کچہری میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔
اے ایس آئی وسیم عبداللہ کی مدعیت میں درج مقدمے میں منورحسین، عبدالغفور اور محمد ساجد کو نامزد کیا گیا اور اس میں سولہ ایم پی او کی دفعات شامل ہیں ۔
مقدمے کی ایف آئی آرمیں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے نوازشریف کی شہرت خراب کرنے کیلیے حملہ کیا ۔
پولیس کے مطابق ملزموں نے پہلے سے ہی نواز شریف کو ذلیل کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا ۔ ملزم باری باری جوتا مارنا چاہتے تھے مگر وہاں موجود لوگوں نے بروقت قابو کر لیا ۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ ملزمان نے اشتعال انگیز نعرہ بازی کی اور مذہبی منافرت پھیلانے کے مرتکب ہوئے ۔
اس اقدام سے سیاسی و مذہبی رہنماؤں اورکارکنوں میں شدید خوف و بے چینی پھیل گئی ۔