Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف نے گورنر کے پی کے کو مستعفی ہونے سے روک دیا

نواز شریف نے گورنر کے پی کے کو مستعفی ہونے سے روک دیا
February 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف نے گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان کو مستعفی ہونے سے روک دیا۔ تفصیلات کےمطابق اسلام  آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے گورنر  سردار مہتاب خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے گورنر سردار مہتاب خان  نے  استعفا دینے کی  پیش کش کی جسے وزیراعظم  نے مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق  سردار مہتاب خان  پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کے لئے گورنر کا عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے  چند مہینے پہلے بھی انہیں مستعفی ہونے سے روک دیا تھا۔