Sunday, October 2, 2022

نواز شریف نے وزارت داخلہ کو ہر قیمت پر جانی نقصان سے بچنے کی ہدایت کر دی

نواز شریف نے وزارت داخلہ کو ہر قیمت پر جانی نقصان سے بچنے کی ہدایت کر دی

لاہور (92 نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف سے جاتی عمرہ میں ملاقات، شاہد خاقان نے نواز شریف کو دھرنے اور آپریشن کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں شہباز شریف اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے، نواز شریف نے آپریشن میں جانی نقصان سے ہر قیمت پر بچنے کی ہدایت کر دی۔

نون لیگ کے مشاورتی اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

جاتی امرا میں آج ہونے والے اجلاس میں ن لیگ کی آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی  گی، قومی اسمبلی میں ووٹ نہ دینے والے لیگی ارکان کے لئے سیاسی سزا کا تعین بھی کیا  گیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کے قریبی ساتھیوں نے ووٹ دینے کے لئے قومی اسمبلی نہ آنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔