Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا
August 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ ن  کے صدر وزیراعظم محمد نواز شریف نے  پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا.مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو دن 11بجے وزیراعظم آفس میں  ہو گا.اجلاس دو سال سے بھی زائد عرصے کے بعد بلایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں  تمام ارکان پارلیمنٹ کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت  کردی گئی ہے۔ اجلاس میں حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق وزراء کی کار گزاری بھی ارکان کے سامنے رکھی جائے گی ۔ وزراء کے خلاف ارکان کی  شکایات وزیراعظم خود سنیں گے ۔اجلاس کے بعد وفاقی کابینہ میں رد وبدل کا حتمی فیصلہ ہو گا۔ حکومت مخالف تحریک کو ناکام بنانے کی حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی اراکین کوذمہ داریاں سونپی جائی گی  جبکہ  تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے لائن آف ایکشن ترتیب دیا جائے گا ۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال زیر بحث آئے گی اور وزیراعظم آئندہ دو سال کا ایجنڈا بھی بتائیں گے۔