Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف نے غیر جمہوری قوتوں کواپنے ساتھ ملالیا ہے ۔قادرمگسی

نواز شریف نے غیر جمہوری قوتوں کواپنے ساتھ ملالیا ہے ۔قادرمگسی
March 8, 2015
سکھر (ویب ڈیسک)سندھ ترقی پسند پا رٹی کے سربراہ ڈا کٹرقادر مگسی نے  کہا ہے کہ  وزیر اعظم نوازشریف نے اقتدار میں آ کر  غیر جمہوری  قوتوں کو اپنے ساتھ ملا لیاہے۔حکومت ختم ہونے پر ان کے ساتھ کوئی نہیں ہو گا۔   سکھر میں  پریس کا نفرنس  کرتے ہوئے  قادر مگسی نے کہا کہ سندھ میں نئے یو نٹس کا قیام خا م خیا لی ہے پا نچ کروڑ عوام۔ سندھ دشمنوں کے ناپاک عزائم  خاک میں ملا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم  نواز شریف  اپنے انتخابی  وعدے  بھول  گئے ہیں ۔ اقتدار ختم ہونے پر انہیں احساس ہو گا کہ  سندھ ، کے پی کے اور بلو چستان میں ان کا کوئی ہمدرد نہیں  بچ ا۔ قادر مگسی  نے مزید کہا کہ  گندم  کا  سیزن شروع ہو  چکا ہے لیکن   حکومت   گندم  کی خرید اری نہ کرکے غریب کاشت کاروں  پر ظلم کر رہی ہے۔