Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف نے براڈ شیٹ فیصلے سے متعلق سراسر جھوٹ بولا ، براڈ شیٹ کمپنی کے ایگزیکٹو کا انکشاف

نواز شریف نے براڈ شیٹ فیصلے سے متعلق سراسر جھوٹ بولا ، براڈ شیٹ کمپنی کے ایگزیکٹو کا انکشاف
January 10, 2021

لندن (92 نیوز) برطانیہ کی براڈشیٹ کمپنی کے ایگزیکٹو کیوے ماسوی نے انکشاف کیا کہ نوازشریف نے براڈشیٹ فیصلے سے متعلق سراسر جھوٹ بولا۔

برطانیہ کی براڈ شیٹ کمپنی کے چیف کیوے مُوسوی نے بھانڈا پھوڑ دیا، انٹرویو میں ایون فیلڈاپارٹمنٹس کے حوالے سے اہم انکشافات کردیئے، کہا کہ نوازشریف الزامات سے بری نہیں ہوئے۔
کیوے مُوسوی کا کہنا تھا وہ سمجھتے ہیں براڈ شیٹ سے جان چھڑانے کی وجہ شریف فیملی تھی،غیر قانونی اثاثوں کی تحقیقات سے پیچھے ہٹنے کے لیے رشوت کی پیش کش کی گئی۔کیوے موسی نے کہا وزیر اعظم عمران خان کہیں تو ایون فیلڈ کی تحقیقات کریں گے، ہمارے پاس کافی شواہد ہیں۔
براڈ شیٹ کمپنی کے چیف نے مزید کہا کہ شریف خاندان کے لندن ہی نہیں دنیا بھر میں اثاثے ہیں۔
کیوے مُوسوی نے کہا سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف، آصف زرداری، بے نظیر بھٹو اور دیگر کے اثاثوں کا پتا لگانے کے لیے براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

براڈ شیٹ کمپنی کے ایگزیکٹو نے کہا کہ  خود کو نوازشریف کا بھتیجا بتانے والے شخص نے رشوت کی آفر کی، وزیراعظم عمران خان اگر کہیں تو ایون فیلڈ کی تحقیقات کریں گے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔