Thursday, October 6, 2022

نواز شریف ، مریم نواز کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جا سکا

نواز شریف ، مریم نواز کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جا سکا
اسلام آباد (92 نیوز) وزارت داخلہ کو تین بار خط لکھنے کے باوجود بھی نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جا سکا۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے مختلف کمپنیز کے 23 افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی تاحال منظور نہ ہو سکی۔ کرپشن میں ملوث  23 بااثرافسران کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے سے نیب کو تحقیقات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق نگران حکومت ای سی ایل کے حوالے سے چار سال پرانی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی نام کو ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش تین رکنی زیلی کمیٹی کرے گی جس میں وزیر داخلہ، وزیر قانون اور وزیر خزانہ شامل ہیں۔ کمیٹی اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کو بھجوائے گی جبکہ زیلی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتہ متوقع ہے۔