Sunday, September 25, 2022

نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کے ساتھ اہلخانہ کی ملاقات، نوازشریف کا اوپن ٹرائل پر زور

نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کے ساتھ اہلخانہ کی ملاقات، نوازشریف کا اوپن ٹرائل پر زور
راولپنڈی (92 نیوز) شریف فیملی نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے اڈیالہ جیل  میں ملاقات  کی۔ ۔سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں شریف خاندان کی ملاقات کرائی گئی جو ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں اُن کی والدہ ، بھائی شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، سلمان شہباز ،نواسی مہرالنسا اور اُس کا شوہر راحیل منیر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف پر زور دیا کہ جیل کی بجائے اُن کا اوپن ٹرائل کرانے کی جدوجہد کی جائے۔ وہ ہر روز عدالت میں پیش ہونے کے لئے تیار ہیں۔ صرف یہیں نہیں ۔۔میاں نواز شریف نے شہباز شریف پر زور دیا کہ مریم نواز کی جلد ازجلد رہائی کی کوششیں کی جائیں ۔۔ شہباز شریف خاندان کے افراد کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوئے تو ن لیگ کے کارکنوں نے اُن کی گاڑی کو روک لیا ۔۔تاہم کچھ دیر بعد وہ روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ شہباز شریف اور فیملی کے دیگر افراد بذریعہ جہاز ملاقات کے لئے لاہور سے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔