Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف صحت یاب ہوگئے، واپس تشریف لے آئیں، یاسمین راشد

نواز شریف صحت یاب ہوگئے، واپس تشریف لے آئیں، یاسمین راشد
January 12, 2021

ملتان (92 نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے نواز شریف صحت یاب ہوگئے ہیں، واپس تشریف لے آئیں۔

صوبائی وزیر نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف وطن واپس آکرعدالتوں کا سامنا کریں، حکومت نے نہیں عدالت نے نوازشریف کو مفرور قرار دیا۔

انہوں نے کہا، حکومت ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے قرضے دے رہے ہیں، ہم نے پورے پنجاب کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرنے ہیں۔ ساہیوال ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان میں 100 فیصد کارڈ دے دیئے جائیں گے۔ دیہی علاقوں میں پرائیویٹ اسپتال بنانا چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا، جنوبی پنجاب میں صحت کے منصوبوں پر کام جاری ہے، نشتر ٹو پر بھی کام جاری ہے، ماضی میں کسی حکومت نے صحت کے شعبہ پر اتنی توجہ نہیں دی، ہم نے صحت کے توسیعی منصوبے روکے نہیں، اِن منصوبوں کے لئے 20 سے 22 ارب وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔