نواز شریف ،شہباز شریف کے نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے استغاثہ میں شامل کرنیکی درخواست مسترد

لاہور (92نیوز ) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے نواز شریف ، شہباز شریف اور سابق حکومت کے وزرا کے نام سانحہ مادل ٹاؤن کے استغاثہ میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ، سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی استغاثہ سےنام خارج کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نےسانحہ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے جواد حامد اور سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی الگ الگ درخواستوں پر فیصلہ سنادیا ۔تین رکنی فل بنچ نے دو ایک کے تناسب سے عوامی تحریک کی درخواست مسترد کردی۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت استغاثہ میں نواز شریف،شہبازشریف،حمزہ شہباز،راناثنا اللہ،خواجہ آصف،سعد رفیق،پرویز رشید، عابد شیرعلی اورد چودھری نثار کے نام شامل کئے جائیں اور انسداد دہشتگردی عدالت کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
فل بنچ کے سربراہ جسٹس قاسم علی خان نے اختلافی اختلافی نوٹ تحریر کیا، عدالت نے سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی استغاثہ سےنام خارج کرنےکی درخواست بھی مسترد کردی ۔
دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک نے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کااعلان کیا ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سپریم کورٹ کے حکم پر دو ماہ تک سماعت کی اور 27 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،سماعت کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔