نواز شریف شہباز شریف سے ملاقات کے خواہاں ، نیب آفس جائیں گے

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کے خواہاں ہیں ، قانونی ٹیم نے نواز شہباز ملاقات کے انتظامات کیلئے نیب سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔
نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات ڈی جی نیب کے فیصلے سے مشروط ہے ، نیب کی زیر حراست ملزم سے ملاقات کیلئے عدالت یا ڈی جی نیب سے اجازت لینا ضروری ہے ۔
ڈی جی نب سلیم شہزاد کی جانب سے اجازت ملنے پر نواز شریف اپنے بھائی سے ملاقات کر سکیں گے ۔