Tuesday, September 27, 2022

نواز شریف سے ہمیشہ وفاداری نبھائی ،ہاتھ باندھ کر کبھی کھڑا نہیں ہوا،چودھری نثار

نواز شریف سے ہمیشہ وفاداری نبھائی ،ہاتھ باندھ کر کبھی کھڑا نہیں ہوا،چودھری نثار
ٹیکسلا( 92 نیوز ) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ٹیکسلا کے جلسے میں کارکنوں کو وزیراعظم چودھری نثار کے نعرے لگانے سے روک دیا۔ چودھری نثار نے کارکنوں سے کہا کہ  پہلے والے وزیراعظم کا کیا حال ہو گیا ہے ، نعرے مت لگائیں ، میں نے نواز شریف سے وفاداری نبھائی تھی ۔ سابق وزیر داخلہ نے  پشتو زبان میں تقریر کا آغاز کیا ، چودھری نثار کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اصول کی سیاست کی جھوٹ منافقت نہیں کرتا، ہاتھ باندھ کر نہ کھڑا ہوا نہ ہونگا، میں نے سیدھا راستہ چھوڑ کر طوفانوں سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔