نواز شریف سے وزیر دفاع اور قومی سلامتی کےمشیر کی ملاقات
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے ملاقات کی جس میں نیشنل ایکشن پلان اورسعودی ایران کشیدگی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں وزیر دفاع اور قومی سلامتی کے مشیر نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پر سفارتی رابطوں اور تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ اور 34 ممالک کے اتحاد کے حوالے سے گفتگو بھی کی ،
ملاقات میں سعودی وزیر دفاع کی پاکستان آمد اور ان سے ملاقاتوں کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے پر بات چیت بھی کی گئی اس موقع پر نیشنل ایکشن پلان کی تازہ ترین صورتحال کابھی جائزہ لیا گیا۔