Saturday, July 27, 2024

نواز شریف سے ملنے کے لیے رہنماوں کی اڈیالہ جیل آمد کا سلسلہ شروع

نواز شریف سے ملنے کے لیے رہنماوں کی اڈیالہ جیل آمد کا سلسلہ شروع
August 9, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) نواز شریف سے ملنے کے لیے رہنماوں کی اڈیالہ جیل آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شریف خاندان سمیت دیگر لیگی رہنما سابق نااہل وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ۔ شہباز شریف ، حمزہ شہباز، سلمان شہباز ، مریم اورنگزیب سمیت دیگر نواز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اے این پی رہنما غلام احمد بلور ، سینیٹر عثمان کاکڑ اور برجیس طاہر بھی نوازشریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے ۔ اس موقع پر لیگی رہنما جاوید ہاشمی کو لسٹ میں نام نہ ہونے کے باعث روک لیا گیا جس پر وہ جیل انتظامیہ سے الجھ پڑے اور بغیر اجازت ہی اندر چل دیئے۔ اے این پی رہنما غلام احمد بلور نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  نوازشریف کا مورال ابھی تک بلند ہے ۔ ملک میں اگر دوبارہ الیکشن نہیں ہوتے تو حکومت نہیں چل پائے گی ۔ سابق گورنر سندھ زبیر عمر کا نام ملاقاتیوں کی لسٹ میں نہ ہونے پر اڈیالہ جیل کے باہر روک دیا گیا ۔ زبیر عمر نواز شریف سے ملاقات کیئے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئے ۔ عابد شیر علی کو بھی نواز شریف سے ملنے سے روک دیا گیا ۔ محمود خان اچکزئی، بلیغ الرحمان، چوہدری تنویر، طارق فضل چوہدری، سینٹر چوہدری تنویر ، اور انجینئر امیر مقام بھی اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں ۔ اس موقع پر جیل اہلکاروں نے میڈیا نمائندوں سے بھی بدتمیزی کی ۔