Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف سے ملاقات کیلئے مریم ، شہباز شریف کی جناح اسپتال آمد

نواز شریف سے ملاقات کیلئے مریم ، شہباز شریف کی جناح اسپتال آمد
February 16, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج نواز شریف سے  ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف اور بھائی شہباز شریف نے ملاقات کی ۔ جناح اسپتال میں لائے گئے کوٹ لکھپت جیل کے قیدی نوازشریف کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے ،  انہیں کارڈیالوجسٹ پروفیسرزبیر اکرم نے بھی دیکھا۔ شہباز شریف اپنے بھائی سے ملنے کے لئے جناح اسپتال پہنچے تو کارکنوں کی نعری بازی پر شدید برہم ہو گئے اور کارکنوں کو اسپتال سے نکل جانے کی ہدایت کرتے رہے ۔ دونوں بھائیوں کی ملاقات کے دوران سیاسی امور پر بھی مشاورت کی گئی، میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کہنا تھا کہ نواز شریف کی اچھی صحت کیلئے دعاگو ہیں ۔ عیادت کیلئے مریم نواز بھی جناح اسپتال پہنچیں، میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے والد کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی  منتقل نہ کرنے  کا شکوہ کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے باوجود نواز شریف  کو جناح اسپتال لایا گیا۔ ادھر پروفیسر عارف تجمل کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور وہ خود بھی مطمئن ہیں۔ دوسری جانب نواز شریف نے سپریم کورٹ میں پاکپتن اراضی کیس کا جواب جمع کرا دیا ۔ جواب میں نواز شریف کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ یکطرفہ اور بد نیتی پر مبنی ہے ، ٹیم نے ایک مرتبہ بھی رابطہ نہیں کیا۔ جواب میں کہا گیا کہ ٹی او آرز کی عدالت سے منظوری کا بھی نہیں بتایا گیا  ، عدالت رپورٹ مسترد کرے ۔ شہبازشریف کچھ دیراسپتال میں رہنے کے بعدوالدہ سے ملنے جاتی امراء روانہ ہوگئے۔جناح اسپتال میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی آمد کی وجہ سے مریضوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرنا پڑا۔ دوسری جانب نواز شریف نے سپریم کورٹ میں پاکپتن اراضی کیس کا جواب جمع کر ادیا ۔جواب میں نواز شریف کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ یک طرفہ اور بد نیتی پر مبنی ہے ، ٹیم نے ایک مرتبہ بھی رابطہ نہیں کیا۔ جواب میں کہا گیا کہ ٹی او آرز کی عدالت سے منظوری اک بھی نہیں بتایا گیا  ، عدالت رپورٹ مسترد کرے ۔