Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  نواز شریف سے قطر کے چیف آف سٹاف میجر جنرل غنیم بن شاہین الغنیم کی ملاقات

   نواز شریف سے قطر کے چیف آف سٹاف میجر جنرل غنیم بن شاہین الغنیم کی ملاقات
August 18, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف سے قطر کے چیف آٖف سٹاف میجر جنرل غنیم بن شاہین الغنیم نے  ملاقات  کی ۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی تعلقات کے فروغ پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف سے قطر کے چیف آٖف سٹاف میجر جنرل غنیم بن شاہین الغنیم نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی تعلقات کے فروغ پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ قطر خطے کا بہت اہم ملک ہے،پاکستان کے قطر کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں مستقبل میں قطر کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے دفاعی اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے مضبوط تعلقات کے لیے ٹھوس  بنیادیں رکھی ہیں  قطر کے چیف آٖف سٹاف میجر جنرل غنیم بن شاہین الغنیم نے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔