Tuesday, October 4, 2022

نواز شریف سے جیل میں اہل خانہ کی ملاقات ، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز شامل

نواز شریف سے جیل میں اہل خانہ کی ملاقات ، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز شامل
 لاہور (92 نیوز) نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ کی اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز شامل تھیں۔ مریم نواز والد کے لئے کھانا، پھل، ادویات اور دیگر اشیا لے کر جیل پہنچیں۔ کارکنوں نے کوٹ لکھپت جیل آمد پر مریم نواز کا استقبال کیا۔ کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت میں مریم نواز نے کہا نواز شریف کی طبیعت بہتر نہیں، بلڈ پریشر کی ریڈنگ ذہنی دباؤ کی وجہ سے ٹھیک نہیں آ رہی۔ مریم نواز کہتی ہیں نوازشریف کو انجائنا کی تکلیف ہے، ذہنی دباؤ کے باعث بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہو رہا۔ انہوں نے نوازشریف سے ملاقات  کے لئے وقت نکالنے پر بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کی۔ نوازشریف سے شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک میں جمہوریت کے لئے کوششیں جاری رکھنے پربھی اتفاق کیا گیا۔