Saturday, July 27, 2024

نواز شریف سے جیل میں اہلخانہ و سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

نواز شریف سے جیل میں اہلخانہ و سیاسی رہنماؤں کی ملاقات
January 17, 2019
لاہور (92 نیوز) نواز شریف سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سے اہلخانہ و  سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں ۔ کرپشن کے الزام میں کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے ملاقات کی  آج چوتھی جمعرات تھی ۔ نواز شریف کے اہل خانہ اور پارٹی رہنما ان سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل آئے ۔ کے لئے اہلخانہ اورلیگی رہنماوں کی جیل آمد ،لیگی رہنما اقبال ظفر جھگڑا ،امیر مقام اور تہمینہ دولتانہ کہتے ہیں بہت جلد ہمارے قائد اور سعد رفیق جیل سے باہر ہوگئے ،ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوئیں ہیں۔ قیدی  سے ملاقات کے لئے آنے والوں میں ان کی والدہ بیگم شمیم اختر، صاحبزادی مریم نواز ، بھتیجا حمزہ شہباز ، یوسف اور عزیز عباس  بھی شامل تھے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اقبال ظفرجھگڑا،تہمینہ دولتانہ ، امیر مقام ، سلیم ضیا ، انجم عقیل ، طارق فضل چودھری ، میاں مرغوب و دیگرنے بھی  سابق وزیر اعظم  سے ملاقات کی۔ دوسری جانب جیل کے باہر جمع ارکان کو اندر تو نہ جانے دیا گیا مگر کارکنوں نے جیل کے باہر ہی دو بکروں کا صدقہ دیا ، لیگی رہنماوں نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔ مریم نواز کی آمد پر لیگی کارکنوں نے نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دو بکروں کا صدقہ دیا اس موقع پر کارکنوں میں دھکم پیل اور بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی ۔ سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں عبدالقادر گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی اور یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی۔ نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس کیس میں مجرم قرار دیا گیا ہے ، احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو 7سال قید ،10سال کیلئے نا اہلی اور  بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔