Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف سمیت پوری کا بینہ ایٹمی دھماکوں کیخلاف تھی ، شیخ رشید

نواز شریف سمیت پوری کا بینہ ایٹمی دھماکوں کیخلاف تھی ، شیخ رشید
May 30, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف سمیت پوری کابینہ ایٹمی دھماکوں  کے خلاف تھی ، ایٹمی دھماکے  انہوں نے ،گوہرایوب اور راجہ ظفر الحق نے کئے  ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ  آئندہ 90 دن پاکستانی سیاست میں اہم ہیں ، 31 جولائی تک جھاڑو پھرنے کے بیان پر قائم ہوں، موجودہ اپوزیشن لنگڑی اور اپاہج ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔

اپنے ادارے سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمدکا کہنا تھا کہ  میں چاروں صوبوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہم سے تعاون کیا ،  60 فیصد سے زائد مسافر ٹرینوں میں نہیں لیکر جا سکتے ،60 فیصد مسافروں کی وجہ سے 10 دنوں میں 5 کروڑ کا نقصان ہوا ، ریلوے پہلے ہی 30 سے 32 ارب روپے خسارے میں  ہے ، 142 میں سے 40 ٹرینیں چلا رہے ہیں ،  ہم 5 اور ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ پنجاب کو 3 دن کی بجائے دو دن بند کریں،  سارے صوبے سے لوگ سامان لینے لاہور آتے ہیں  ۔