نواز شریف رونا دھونا بند کرکے اپنا کام کریں،بلاول بھٹو
لاہور ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری تعزیت کیلئے عاصمہ جہانگیر کے گھر پہنچے ، انہوں نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت بھی کی ۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف رونا دھونا بند کر کے اپنا کام کریں ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ خود کو بچانے کیلئے حکمران کرپشن کے اصل معاملات نہیں اٹھاتے ، عوام کو دلچسپی نہیں نوازشریف کو کیوں اور کیسے نا اہل کیا گیا۔