Wednesday, September 18, 2024

نواز شریف ذاتی مفاد کیلئے اقتصادی راہداری کو متنازع بنارہے ہیں :عمران خان

نواز شریف ذاتی مفاد کیلئے اقتصادی راہداری کو متنازع بنارہے ہیں :عمران خان
October 8, 2015
لاہور(92نیوز)عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے ذاتی مفاد کیلئے  اقتصادی راہداری منصوبہ کو متنازع بنا رہے ہیں۔ عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران دربار میاں میر پر حاضری دی اور اپنے مقتول کارکن کے ورثا سے تعزیت بھی کی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی کرپشن پر خوب برسے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہر منصوبہ کرپشن سے بھرا ہوا ہے بجلی کے منصوبوں پر بھی اربوں روپے کمائے گئے ان منصوبوں کا ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے آڈٹ ہونا چاہیے۔عمران خان نے اقتصادی راہداری منصوبے کو ملک کی ترقی کے لیے سنہری موقع قرار دیا۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی دربار حضرت میاں میر پہنچے جہاں انہوں نے چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کی قبر بھی یہیں پر ہے اور آج وہ اپنی والدہ کی قبر پر بھی حاضری کے لیے آئے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے کارکن میاں اکبر کے بہیمانہ قتل پر تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے اکبر کی موت کا  حکومت کو چاہیے کہ فی الفور اکبر کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔