Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف توہین عدالت کیس، عدالت کا درخواست میں ترمیم کر کے دائر کرنے کی ہدایت

نواز شریف توہین عدالت کیس، عدالت کا درخواست میں ترمیم کر کے دائر کرنے کی ہدایت
February 6, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔
دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار کو ترمیم کر کے درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی ۔
ادھر جج نے ریمارکس دیئے کہ موجودہ درخواست سے پیمرا کو بطور فریق حذف کر کے دیگر فریقین کے خلاف دو روز میں دوبارہ درخواست دائر کی جائے ۔ موجودہ درخواست توہین عدالت سے متعلق ہے ۔ اس درخواست کی بنا پر پیمرا کو کوئی ہدایت جاری نہیں کی جا سکتی ۔
جج نےکہا کہ درخواست گزار اگر یہ چاہتا ہے کہ پیمرا کو ہدایت کی جائے تو نئی رٹ پیٹیشن دائر کی جائے ۔
نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی گئی..