Tuesday, April 30, 2024

نواز شریف بھارتی ہم منصب کے ساتھ جاتی عمرہ پہنچ گئے

نواز شریف بھارتی ہم منصب کے ساتھ جاتی عمرہ پہنچ گئے
December 25, 2015
لاہور(92نیوز)نواز شریف اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ جاتی عمرہ رائیونڈ پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  کا طیارہ افغانستان سے واپس دہلی جاتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ ہوا جہاں ان کا وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلی شہباز شریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے استقبال کیا ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے آج اپنے پاکستانی ہم منصب کو66ویں  سالگرہ کا سرپرائز گفٹ دیا ہے اور پاکستان کی دھرتی پر قدم رکھا ہے ۔ لاہور ایئرپورٹ سے طیارے کے لینڈ کرتے ہوئے نریندر مودی کو ہیلی کاپٹر میں سوارکیا گیا جس کے بعد وہ جاتی عمرہ پہنچ گئے ہیں ۔   9 1 2 3 7