Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف بزدل سیاستدان ،ضمانت میں آسانی کیلئے بیماریاں بچا رکھتے ہیں ،شیخ رشید

نواز شریف بزدل سیاستدان ،ضمانت میں آسانی کیلئے بیماریاں بچا رکھتے ہیں ،شیخ رشید
February 2, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف بزدل سیاستدان ہیں ، انہوں نے ضمانت میں آسانی کے لئے بیماریاں بچا کر رکھی  تھیں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈیل ناکام ہو چکی ہے ، ڈھیل کا ففٹی ففٹی چانس لگ رہا ہے ۔  وزیر ریلوے نے آرمی چیف سے شہبازشریف کی سکیورٹی سے رینجرز ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ سے متعلق بیان  پر طنز کرتے ہوئے  شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لونگ گواچا اور لانگ مارچ میں بڑا فرق ہوتاہے ۔ ادھر ملتان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران نے کسی سے ڈیل کی نہ کریں گے ، ڈیل اگر ہوئی ہے توپیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مابین ہوئی ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ کل دست و گریباں تھے آج گلے مل رہے ہیں، اس مک مکا کے پیچھے کیا لوازمات ہیں۔ اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی اپنی بقاء کیلئے باتیں اڑا رہی ہے۔