Friday, September 30, 2022

نواز شریف برطانیہ میں سیاسی پناہ لے چکے ،آٓصف علی زرداری

نواز شریف برطانیہ میں سیاسی پناہ لے چکے ،آٓصف علی زرداری
اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لئے درخواست پر شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ  نوازشریف برطانیہ میں سیاسی پناہ لے چکے ہیں۔ دوسری طرف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف واپس آئیں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف بڑا فیصلہ کر پائیں گے یا نہیں ؟ ملک بھر میں چہ مگوئیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ چل نکلا ۔ سیاسی پناہ لی یا نہیں ، نوازشریف کا بیان  بھی سبھی نے سنا ۔  نواز شریف نے واضح کہا کہ وہ بھاگنے والے نہیں ۔ فیصلہ حق میں آئے یا نہ آئے واپس ضرور آئیں گے۔