Wednesday, October 5, 2022

نواز شریف اور نریندرمودی کی خفیہ ملاقات پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

نواز شریف اور نریندرمودی کی خفیہ ملاقات پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور(92نیوز)اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے  وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کےدرمیان خفیہ ملاقات پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف  کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کی طرف سے جمع کرائی گئی قرار داد میں  کہا گہا ہے کہ پاک بھارت وزراءاعظم کے درمیان خفیہ ملاقات پر  پوری قوم میں تشویش پائی جاتی ہے۔ نریندر مودی سے خفیہ ملاقات ملکی پالیسی کی عکاس نہیں،قرار داد میں کہا گیاہے  کہ تحریک انصاف بھارت سے اچھے تعلقات کی خواہاں ہے مگر یہ تعلقات باہمی عزت اور برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔