Friday, December 9, 2022

نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر ، ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کردیا

نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر ، ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کردیا

لاہور ( 92 نیوز ) نوازشریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے نوازشریف اور مریم نواز کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

درخواست گزار کا کہنا ہے مریم نواز اور نوازشریف نے کوٹ مومن میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں ۔ عدالت دونوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔