Monday, February 26, 2024

نواز شریف اور مریم نواز لندن ہیتھرو ائیرپورٹ سے وطن واپسی کے لیے روانہ

نواز شریف اور مریم نواز لندن ہیتھرو ائیرپورٹ سے وطن واپسی کے لیے روانہ
April 22, 2018
لندن (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن ہیتھرو ائیرپورٹ سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے ۔ کل احتساب عدالت میں پیش ہونگے ۔ لندن میں اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے موجود سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز میڈیا سے بات کیے بغیر اپنی رہائش گاہ سے  ہیتھرو ائیرپورٹ  کیلئے روانہ ہوئے جہاں وہ آج رات غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچیں گے۔ اس سے قبل سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں اور کچھ ہی دیر میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے جب کہ وطن پہنچ کر عدالت میں پیش ہوں گے۔ الوداع کہنا سب سے مشکل کام ہے ۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف اور مریم نواز کی ایک ہفتے تک حاضری کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔