Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف اور زرداری میں کوئی فرق نہیں،عمران خان

نواز شریف اور زرداری میں کوئی فرق نہیں،عمران خان
January 27, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کو کرپشن کے لئے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور زرداری میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ دونوں کرپٹ ہیں اور منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر لے کر گئے ۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 92 نیوز کو خصوصی انٹرویو میں نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عدلیہ اور فوج کا ساتھ نہ ملنے پر نواز شریف ان پر تنقید کر رہے ہیں ۔ اب وہ پھنس چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو سزا ملنے والی ہے ۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ۔ میاں برادران ملکر کرپشن کرتے ہیں ۔
ادھر آصف علی زرداری کے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کرپشن میں ریکارڈ قائم کئے ۔ ان کے ساتھ کبھی اتحاد نہیں ہو سکتا ۔
دوسری جانب لاہور جلسے سے متعلق چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ لاہور جلسہ نہیں بلکہ احتجاج تھا ۔ ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے قتل عام کیا ۔ 14 افراد کے قتل پر انصاف لینے گئے تھے ۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے مزید کہا کہ وقت پرانتخابات پی ٹی آئی کے حق میں ہیں ۔ مرضی کے امیدوار سامنے لائیں گے اور تسلی سے رکنیت سازی بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازوقت الیکشن میں ملک کا فائدہ تھا کیونکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی ہیں ۔