Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز شریف اور زرداری خاندان ڈیل سے ناکام ہو کر ڈھیل کی طرف آگئے ہیں ، شیخ رشید

نواز شریف اور زرداری خاندان ڈیل سے ناکام ہو کر ڈھیل کی طرف آگئے ہیں ، شیخ رشید
January 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا نواز شریف اور آصف زرداری ڈیل سے ناکامی کے بعد اب ڈھیل چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا نواز شریف اور آصف زرداری جمہوریت نہیں چاہتے، وہ صرف نیب سے بچنا چاہتے ہیں۔ ان کا ٹوپی ڈرامہ اب نہیں چلنے والا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے آڈٹ کا اعلان بھی کر دیا۔ ساتھ ہی لیگی رہنماوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا غیر آئینی قرار قرار دے دیا۔ شیخ رشید نے کہا 2 پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں کام کریں گے، ایک شہباز شریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوگی اور ایک شیخ رشید کی ، شہباز شریف آڈٹ پیرا دیکھیں گے اور میں شہباز شریف کا آڈٹ کروں گا ۔ شیخ رشید نے وزارت ریلوے کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی اور کہا 12 فروری تک ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم لگا دیا جائے گا۔ تھل ایکسپریس بھی جلد شروع کردی جائے گی جبکہ اس سال قوم سے 20 ٹرینیں چلانے کا وعدہ بھی پورا کیا جائیگا۔ دوسری طرف وزیراعظم نے شیخ رشید کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا۔ جلد نوٹی فیکشن جاری ہو جائیگا۔ ادھر رانا ثنا اللہ نے مطالبہ کیا کہ شیخ رشید پی اے سی کے ممبر بنتے ہیں تو مجھے بھی بنایا جائے۔ بولے وہ پی اے سی میں شیخ رشید کا اصلی چہرہ دکھائیں گے۔ موجودہ حکمرانوں کیخلاف بھی فائلیں کھل گئیں۔ ایک سال بعد نون لیگ کی جگہ پی ٹی آئی والے احتجاجی کیمپ لگا رہے ہوں گے۔ عوامی تحریک چلے گی تو ایسے حکمرانوں سے نجات ملے گی۔