Thursday, September 19, 2024

نواز شریف اور ان کی فیملی کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت 19 جون تک ملتوی

نواز شریف اور ان کی فیملی کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت 19 جون تک ملتوی
June 14, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی کیخلاف ایون فیلڈریفرنس کی سماعت 19 جون تک ملتوی ہو گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی۔ مریم نواز کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ معاون وکیل نے کہا کہ امجد پرویز کی طبیعت خراب ہے آج پیش نہیں ہو سکتے ۔ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کے وکلا کیس نہیں لڑ سکتے ،ملزمان سے کہیں خود کیس لڑ لیں،اپنی مرضی کا وقت لے کر کہتے ہیں آج طبیعت خراب ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ امجد پرویز نہیں ہیں تو بیرسٹر جہانگیر جدون کو کہیں کہ دلائل دے دیں، ان کا وکالت نامہ آ گیا ہے،  بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ مجھے ابھی کلائنٹ سے انسٹرکشن نہیں ملیں، جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ  وکالت نامہ داخل کرا دیا اور کیا آپ کو ہدایات نہیں ملیں۔ جج محمد بشیر نے ریمارکس دئیے کہ پیچھے جو غلطیاں ہو ئی ان کو چھوڑیں آگے کی بات کریں ۔ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن میرے لیے ہیں آپ لوگوں کے لیے نہیں ۔ 8 جولائی کو سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا وقت ختم ہو جائے گا۔ اب وقت مانگتے بھی شرم آتی ہے۔ جتنا وقت ملزمان کے وکیل ضائع کر رہے ہیں یہ ان کے حصہ کا ہے دلائل میں کم وقت دوں گا۔ مجھے شام تک بھی بیٹھنا پڑا تو بیٹھوں گا۔ عدالت نے سماعت 19 جون تک ملتوی کرتے ہوئے امجد پرویز کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے جہانگیر جدون نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرا دیا۔