Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف اور آصف زرداری کی پارٹنر شپ توڑ دی :عمران خان

نواز شریف اور آصف زرداری کی پارٹنر شپ توڑ دی :عمران خان
March 25, 2015
میرپور(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری کی پارٹنر شپ توڑ دی ہے ۔ ایم کیو ایم کو شکست دینے کےلئے اگلا جلسہ کراچی میں ہوگا ، جوڈیشل کمیشن بننے والا ہے ،ن لیگ کا مینڈیٹ جعلی ثابت ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میر پورآزاد کشمیرمیں کشمیری رہنما سلطان محمود کی الیکشن کمپین کے دوران جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہر فرعون کے جانے کاوقت مقرر ہے الطاف حسین کا بھی وقت آگیا ہے ۔ ایم کیو ایم کا جلسہ سننے والے زندہ لاشوں کی طرح بیٹھے ہوتے ہیں ان کا یہی خیال ہوتا ہے اگر ہنسے تو گولی مار دی جائے گی۔ انہوں نےالزام لگاتے ہوئے کہا کہ متحدہ کے جلسوں میں لوگوں کو زبردستی لایا جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ الطاف حسین لندن سے خطاب کرتے ہیں تو یوں معلوم ہوتا ہے جیسے ان کے سامنے زندہ لاشیں موجود ہوں لیکن کراچی میں تاریخی جلسہ کر کے ایم کیو ایم کو شکست دیں گے۔ عمران خان نواز شریف اور آصف زرداری  پر بھی خوب برسے ۔ ان کا کہنا تھا دونوں بڑے رہنماؤں کی دولت باہر پڑی ہے عوام غریب اور حکمران امیر سے امیر تر ہوتے جا رہے ہیں۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔