نواز شریف اور آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ریہام کی طلاق پر بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم میاں نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو عمران خان اور ریہام کی طلاق پر بیان بازی سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی پارٹی کے تمام رہنماؤں کو بیان دینے سے روک دیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے جسے زیر بحث نہیں لانا چاہیے ادھر پی پی پی کےشریک چیئرمین آصف زرداری نے بھی اس معاملہ کو عمران خان کا ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا ہے اورپارٹی کے رہنماؤں کو بھی بیان دینے سے روک دیا ہے۔
