نواز شریف الیکشن بائیکاٹ کی غلطی نہیں کریں گے ، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ بے نظیر سے الیکشن بائیکاٹ کا وعدہ کر کے نواز شریف پھر الیکشن میں چلے گئے تھے وہ الیکشن بائیکاٹ کی غلطی نہیں کریں گے ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے این اے 60 کے انتخابی دفتر کا افتتاح کردیا ،اس موقع پر شیخ رشید نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر قلم دوات اور بلے کو راولپنڈی سے تاریخی کامیابی ہوگی ، شاہد خاقان عباسی کو چیلنج کیا کہ کسی چینل کا انتخاب کرلیں ثابت کریں گے ایل این جی کا جعلی معاہدہ پیش کیا ،آج کرپشن کی وجہ سے ملک کو فنانشل ایمرجنسی کا خطرہ ہے جب میں جوڈیشل مارشل لاء کی بات کرتا تھا تو لوگ مذاق اڑاتے تھے ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نے ریلوے ہسپتال اور شیخ رشید ایکسپریس وے کا نوٹس لے لیا ، ن لیگ نے سارے کام وہ کئے جن سے کمیشن ملا راولپنڈی میں پانی نہیں ہے یہ نہ ہو الیکشن دھرے کا دھرا رہ جائے ،چالیس سال ملک کو لوٹنے کے بعد شہباز شریف کہتے ہیں ہم لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار نہیں ،جو یہ تصور کررہے ہیں کہ جیل جانے سے ملک میں طوفان اٹھ جائے گا ،جب جیل جائیں تو معلوم پر جائے گا کتنے بیس کا سو ہے ۔
شیخ رشید نے کہا کہ 23 مارچ کو نواز شریف کے این آر او کی کوشش ناکام ہو گئی ، عمران اور نواز کے مقابلے میں پی ٹی آئی حکومت بنانے میں ، ختم نبوت کے معاملے کی وجہ سے تمام دینی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس سے امید ہے کہ الیکشن منصفانہ ہوں گے ، کالا باغ ڈیم کا بچپن سے سنتے آرہے ہیں جب تک پنجاب پانی کی تقسیم کی آئینی گارنٹی نہیں دیتا کالا باغ ڈیم نہیں بن سکتا۔