Saturday, July 27, 2024

نواز حکومت کی کارکردگی سابق حکومت سے خراب رہی،عمران خان

نواز حکومت کی کارکردگی سابق حکومت سے خراب رہی،عمران خان
March 22, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز حکومت کی کارکردگی سابق حکومت سے زیادہ خراب رہی۔عمران خان  نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلی اور کرپشن کے باعث غریب عوام پر بوجھ بڑھ رہا ہے، نواز شریف کے 4 سالہ دور میں 10ہزار ارب کا قرضہ لیا گیا۔

اسلام آباد میں اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران خان نے ڈالر مہنگا ہونے پرحکومت کو آڑے ہاتھوں لیااور کہا ن لیگ کے پاس تجربہ کار ٹیم ہوتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے، چار سال میں ایک ہزار ارب روپے  کے ریکارڈ قرضے لیے گئے،درآمدات 21 ارب ڈالرسے کم ہوکر صرف 14 ارب ڈالر رہ گئیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی  کا کہنا تھا کہ نوازحکومت نے زرداری دور سے زیادہ قرضے لیے، ڈالر مہنگا ہونے پرایک لیٹرپٹرول کی قیمت میں ساڑھے9روپےعوام کودینا پڑیں گے،ساتھ ہی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ٹرمپ اس لیے دھمکیاں دیتا ہےاس کومعلوم ہے یہ مجھ سےقرضہ مانگیں گے، اسد عمر کا کہنا تھا کہ گردشی قرضے بھی 500 ارب سے آگے نکل گئے ہیں ۔