Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواز حکومت کی نجکاری پالیسی پر تحفظات ہیں ، ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے  : عمران خان

نواز حکومت کی نجکاری پالیسی پر تحفظات ہیں ، ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے  : عمران خان
February 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز حکومت کی نجکاری پالیسی پر خدشات ہیں،پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،تحریک انصاف کے دفترکی افتتاحی تقریب میں دھکم پیل پر کپتان نے اپنے ہی ورکر کی کہنی سے تواضع کرڈالی۔ تفصیلات کےمطابق عمران خان نے بے نظیر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین سے خطاب میں کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر قومی ایئر لائن کی نجکاری کا فیصلہ صادر کردیا ،جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا، بھرپورمخالفت کریں گے۔ عمران خان پی ٹی آئی آزاد کشمیر سیکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب میں پہنچے تو دھکم پیل شروع ہوگئی، ایک  ورکرنے کپتان کا ہاتھ چھونے کی جسارت کیا کی کہ کپتان غصے میں آگیا اور پھر  ایسی کہنی ماری اس  بے چارے نے واپسی کی راہ لی۔ عمران خان اپنے کیے پر نادم ہونے کے بجائے کہنی کو یاد کر کے مسکراتے رہے کپتان کے جاتے ہی بیرسٹر سلطان کرسی پر براجمان ہوئے، اور ورکرز کے نعروں  سے جی بہلانے لگے۔