Saturday, January 28, 2023

نواز اور زرداری چور بازاری بچانے کیلئے ایک ہو رہے ہیں ، فیاض الحسن چوہان

نواز اور زرداری چور بازاری بچانے کیلئے ایک ہو رہے ہیں ، فیاض الحسن چوہان
لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شریف برادران اور آصف زرداری کل تک ملک لوٹ رہے تھے ، آج پارسا بن رہے ہیں۔ نواز اور زرداری چور بازاری بچانے کے لیے ایک ہو رہے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے میڈیا گفتگو میں کہا کہ زرداری پر برا وقت آیا ہے تو ان کو ن لیگ یاد آ گئی ۔ دونوں سیاسی جماعتیں بلیک  میل کر رہی اور این ار او  مانگ رہی ہیں۔ فیاض الحسن نے  نوازشریف کو بھی نشانے پر رکھ لیا اور بولے نواز شریف نے چھانگا مانگا کی سیاست کی ہے۔ پاکستان کی سیاست میں سہرا کسی پر سجتا ہے تو وہ  نواز شریف ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپٹ سیاست دانوں کی وجہ سے ملک تباہ ہوا ہے، جے ائی ٹی کی رپورٹ ائی تو سب کو جمہوریت  یاد آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب پر بولنے والے بتائیں یہ لوگ پچھلے دس سال کیا کرتے رہے۔