Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازمودی  ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ، مہمان وزیرا عظم نے میزبان کی والدہ کے پیر بھی چھوئے

نوازمودی  ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ، مہمان وزیرا عظم نے میزبان کی والدہ کے پیر بھی چھوئے
December 25, 2015
لاہور(92نیوز) وزیراعظم نواز شریف اور  نریندرر مودی کی اس  اچانک ملاقات میں  جہاں کئی اہم امور پر بات چیت ہوئی    وہیں دونوں  وزرائے اعظم  نے آپس میں ہلکی  پھلکی گفتگو بھی کی ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی اچانک لاہور پہنچے تو محدود وقت کے باوجود ان کا شایان شان استقبال کیا گیا انہیں جاتی امرا لے جایا گیا جہاں خاص بھارتی مہمان نے  ڈیڑھ گھنٹہ قیام کیا ۔ دو بڑوں کی اس ملاقات میں پا ک بھارت  تجارتی روابط کے فروغ  سمیت کئی اہم معاملات پر بات چیت ہوئی  لیکن  نریندر مودی کے   بےساختہ رویے  اور  برجستہ گفتگو نے ملاقات  کا لطف دوبالا کر دیا نریندر مودی نے وزیراعظم  سے  پوچھا کیا کہ ان کا پریوار کتنا ہے وزیراعظم نوازشریف نے جواب دیا سب یہاں ہیں اورمل جل کر رہتے ہیں  نریندر مودی  یہ بھی بولے  کہ میاں صاحب  اب آپ کے ہاں آنا جانا لگا رہے گا۔ بھارتی وزیر اعظم نے نواز شریف کے اہل خانہ کے ساتھ بھی والہانہ محبت کا اور گرمجوشی کا اظہار کیا  نواز شریف کی والدہ  کے پیر چھوئے اور ان کی  نواسی کو شادی کے تحفے میں بنارسی ساڑھیاں پیش کیں  دیگر اہل خانہ کو بھی تحفے تحائف دیئے جو وہ اپنے ساتھ لائے تھے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی مہمان کی خوب آؤ بھگت کی اور  بھارت واپسی سے پہلے ہیلی کاپٹر پر انہیں لاہور کی فضائی سیر بھی کرائی میٹروبس دکھائی اورمیٹروٹرین  کے تعمیراتی کام کے بارے میں بتایا۔