Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف کے پاس ایک گولی والا پستول ہے جسے وہ اپنے پیروں پر ما رہے ہیں: شیخ رشید

نوازشریف کے پاس ایک گولی والا پستول ہے جسے وہ اپنے پیروں پر ما رہے ہیں: شیخ رشید
July 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو غلط فہمی ہے کہ کمیشن کے فیصلے سے اسے فائدہ ہوا ہے تو یہ ان کی بےوقوفی ہے، نواز شریف کے پاس ایک گولی والا پستول ہے جسے وہ اپنے پیروں پر مار رہے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میری عدم موجودگی میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کو میں انکوائری کمیشن میں لے کر گیا، ن لیگی حکومت سب سے غیر مقبول ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ پہلے ہیٹ اسٹروک کا انتظار کرتے رہے پھر سیلاب کے انتظار میں وقت گزار دیا۔ اگر عوام سڑکوں پر آنے کےلئے تیار نہیں تو پھر ایسے سیاستدان ہی مسلط رہیں گے۔