Tuesday, November 28, 2023

نوازشریف کے لانگ مارچ سے عدلیہ بحال ہو سکتی ہے تو نظرثانی کیوں نہیں: طلال چوہدری

نوازشریف کے لانگ مارچ سے عدلیہ بحال ہو سکتی ہے تو نظرثانی کیوں نہیں: طلال چوہدری
September 13, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) طلال چوہدری کہتے ہیں نوازشریف کے لانگ مارچ سے عدلیہ بحال ہو سکتی ہے تو نظرثانی کیوں نہیں۔ گزشتہ فیصلوں کی  درستگی ہونی چاہیے غلطی پر غلطی نہیں ہونی چاہیے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ دہشتگردوں کو اپیل کا حق ہوتا ہے تو نواز شریف کو کیوں نہیں۔ ماہرین قانون  اور عوام نے گزشتہ فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔

انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نا اہلی کی بنیاد کو چیلنج کیا گیا ہے۔ جس بنیاد پر نا اہلی ہوئی اس کی درخواست ہی دائر ہی نہیں تھی۔ یہ فئیر ٹرائل کی منافی ہے۔

برسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ تین ججوں نے بحث کو سنا پانچ نے فیصلہ دیا جو تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کی درخواستوں میں جس کا ذکر ہی نہیں تھا اس پر فیصلہ دیا گیا ۔