Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف کے ساتھ ساتھ اسحاق ڈار بھی نااہل ہوگئے

نوازشریف کے ساتھ ساتھ اسحاق ڈار بھی نااہل ہوگئے
July 28, 2017

اسلام آباد(92نیوز)ملکی تاریخی کے بڑے فیصلے میں جہاں نواز شریف کو گھر جانا پڑاوہیں اسحاق ڈار کی قسمت کا فیصلہ بھی سنا دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے وزیر خزانہ کے خلاف ریفرنس دائر کرتے وقت 16کمپنیوں کو بھی مد نظر رکھنے کا حکم دیا ۔

تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ کے ذاتی خزانے بڑھتے ہی چلے گئے  جب  تجوریاں بھر گئیں تو قانون بھی دیوار بن کر راستے میں آگیا ،  یوں وزیراعظم کی نا اہلی کے ساتھ ڈار صاحب کو بھی جواب دینا پڑ گیا۔  قومی خزانے کا پہرے دار بننے پر  اسحاق ڈار کے اپنے خزانوں میں 91گنا اضافہ ہوا یہی نہیں کمپنیوں پر کمپنیاں بنتی چلی گئیں جس پر عدالت عظمیٰ نے  ظاہر کردہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر نیب کو الگ ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرتے وقت 16 کمپنیوں کو بھی مدنظر رکھا جائےعدالت نے اس ریفرنس کو بھی چھے ماہ میں نمٹانے کا حکم صادر کیا ہے۔ اس سے  قبل جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران اسحاق ڈار کو تابڑ توڑ سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔وزارت سنبھالنے کے بعد بڑھتے اثاثے آخر کیوں؟؟

منی لانڈرنگ اعترافی بیان سے یوٹرن آخر کیوں ؟؟

جے آئی ٹی کے ان سوالات کے ساتھ اسحاق ڈار کو منی  لانڈرنگ میں سہولت کاری جیسے سخت سوالات کا بھی جواب دینا پڑا۔

پیشی کے بعد اسحاق ڈار نے ایک لمبی چوڑی پریس کانفرنس بھی داغیاور وضاحتیں دیتے ہوئے کلین چٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار کی یہ وضاحتیں کام تو نہ آئیں مگر اب وزیر موصوف کی قسمت کا فیصلہ احتساب عدالت کی مرہون منت ہوگا۔ اب دیکھنا یہ ہے نیب میں وزیر خزانہ  کیا موقف اختیار کرتے ہیں۔