Thursday, September 29, 2022

نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا لیاقت باغ سے گرفتاری دینے کا فیصلہ

نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا لیاقت باغ سے گرفتاری دینے کا فیصلہ
راولپنڈی (92 نیوز) رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نیب سے چھپ کر راولپنڈی پہنچ گئے۔ سابق وزیراعظم کے داماد نے لیاقت باغ سے گرفتاری دینے کا فیصلہ کر لیا۔ کارکن بھی پہنچنا شروع ہو گئے۔ کیپٹئن صفدر گرفتاری کے خوف سے سہمے رہے ۔ احتساب عدالت کے فیصلہ کے دو روز بعد  تک چھپے ہوئے ہوئے کیپٹن صفدر کی غیرت اچانک سے جاگ اٹھی اور گرفتاری کا اعلان کر دیا ۔ کیپٹن صفدر نے آڈیو پیغام میں کہا کہ  میری غیرت کا تقاضہ ہے آج گرفتاری دےدوں۔ چاہتاتھا تنول میں کھڑا ہو کر گرفتاری دوں ۔ اس سے قبل کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کیلئے  نیب کی ٹیمیں  مانسہرہ ، ہری پور اور ایبٹ آباد میں  مسلسل  ملزم کے گھر کی مانٹرنگ کرتی رہیں ۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کو ایک سال سزا سنائی اور وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔